کورونا وائرس سے کیسے بچا جائے؟

ایک تازہ سروے کے نتائج کے مطابق اکہتر فیصد پاکستانی شہری سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے چہرے پر ماسک پہننا ایک محفوظ طریقہ ہے۔

The author(s)
  • Babar Abdulsattar Country Manager, Ipsos in Pakistan
Get in touch

ایک تازہ سروے کے نتائج کے مطابق اکہتر فیصد پاکستانی شہری سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے چہرے پر ماسک پہننا ایک محفوظ طریقہ ہے۔

Iran Coronavirus (picture alliance/dpa/ZUMA Wire/R. Fouladi)

 

گزشتہ ماہ فروری میں مارکیٹ ریسرچ کی بین الاقوامی کمپنی ’آئی پی ایس او ایس‘ کی جانب سے دنیا کے نو ممالک میں کیے جانے والے اس سروے کے دوران پاکستان کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے ڈھائی ہزار سے زائد پاکستانیوں سے جب یہ پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے کون سا اقدام سب سے زیادہ مدد گارثابت ہو سکتا ہے، تو 71 فیصد پاکستانیوں کا خیال تھا کہ چہرے کو ماسک سے ڈھانپنے سے اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔ 57 فیصد لوگوں نے متاثرہ ملکوں کے دورے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا اور 47 فیصد پاکستانیوں نے کثرت سے ہاتھ دھونے کی بات کی۔ بعض پاکستانیوں نے رش کی جگہ پر نہ جانے اور سفر نہ کرنے کو بھی کورونا وائرس سے بچنے میں مددگار قرار دیا۔

Pakistan Belutschistan Coronavirus (DW/A. G. Kakar)

کووڈ انیس کے بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے کون سے ادارے تیار ہیں؟
اس سوال کے جواب میں 72 فیصد پاکستانیوں نے عالمی ادارہ صحت کے حق میں بات کی جبکہ وفاقی حکومت کے حق میں 61 فیصد، ملک کے ہیلتھ کیئر سسٹم کے حق میں 60 فیصد اور صوبائی اورمقامی حکومتوں کے حق میں 55 فیصد لوگوں نے رائے دی۔

کورونا وائرس کی معلومات فراہم کرنے والے کون سے ذرائع قابل اعتماد ہیں؟
اس بارے میں 81  فیصد پاکستانیوں کی رائے میں ٹیلی وژن، 64 فیصد شہریوں کے نزدیک طبی عملہ اور دوست احباب سے ملنے والی خبریں جبکہ 55 فیصد لوگوں کے نزدیک سرکاری اہلکاروں سے ملنے والی اطلاعات قابل اعتماد ہیں جبکہ 51  فیصد پاکستانی شہریوں کے مطابق سوشل میڈیا سے ملنے والی معلومات بھی قابل اعتبار ہیں۔

کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے پاکستانی پرامید
پاکستان، روس آسٹریلیا، جرمنی، امریکا ، کینیڈا، برطانیہ، فرانس اور جاپان میں کیے جانے والے اس سروے میں پوچھا گیا، ’’کورونا وائرس پر جلد قابو پا لیا جائے گا؟‘‘  اس سوال کے جواب میں 74 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ اس بحران پر قابو پالیا جائے گا۔ اس کے مقابلے میں جاپان اور کینیڈا کے صرف 15 فیصد، فرانس اور برطانیہ کے 16 فیصد، آسٹریلیا کے 19 فیصد، جرمنی کے 20 فیصد اور امریکا کے صرف 21 فیصد افراد یہ سمجھتے ہیں کہ اس بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔


کورونا وائرس کتنا بڑا خطرہ ہے؟
اس سوال کے جواب میں کہ کورونا وائرس کو آپ اپنے اور اپنے خاندان کے لیے کتنا خطرہ تصور کرتے ہیں، 29  فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ وہ کورونا وائرس کواپنے اور اپنے خاندان کے لیے ایک سنگین خطرہ محسوس کرتے ہیں جبکہ کینیڈا میں صرف 7 فیصد، برطانیہ میں 9 فیصد ، فرانس میں 10 فیصد اور جرمنی میں 11 فیصد لوگ ایسا خیال کرتے ہیں۔


کورونا وائرس کے بارے  میں فیک نیوز
’’کیا آپ سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس کے معاملے میں میڈیا مبالغہ آرائی سے کام لیتے ہوئے صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے؟‘‘ اس سوال کے جواب میں 54 فیصد پاکستانیوں کا جواب ہاں میں ہے جبکہ جاپان کے صرف 23 فیصد، برطانیہ کے 27 فیصد، فرانس کے 28 فیصد، کینیڈا کے 29 فیصد اور امریکا کے 30 فیصد لوگ بھی ایسا ہی سمجھتے ہیں۔ 
یاد رہے دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک اس وئرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار چار سو کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

  • default

    کورونا وائرس، اب تک کس ملک میں کتنے مریض متاثر اور کتنے ہلاک

    چین

    چین میں اب تک 80813 افراد کورونا وائرس کی نئی قسم میں مبتلا ہو چکے ہیں جب کہ اس مرض کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3070 ہو چکی ہے۔ زیادہ تر کیس چینی صوبے ہوبے کے دارالحکومت ووہان میں سامنے آئے ہیں۔ چین میں 55454 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ چین کے زیر انتظام میکاؤ میں بھی اب تک 10 کیس سامنے آ چکے ہیں۔

The author(s)
  • Babar Abdulsattar Country Manager, Ipsos in Pakistan